نائیجیریا کے شمال مغربی علاقے میں حملہ،47 افراد ہلاک

20 اپریل, 2020

ابوجا: نائیجیریا کے شمال مغربی علاقے میں حملے کے دوران 47 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابقز 300 سے زائد حملہ آوروں نے مختلف دیہاتوں پر حملے کیے۔ حملے کے دوران ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق حملہ نائیجیریا کی ریاست کاتسینہ کے مختلف دیہاتوں میں رات 12 کے بعد کیا گیا تھا۔ جب دیہاتوں کے لوگ سو رہے تھے۔

حملے کے بعد نائیجیریا کی آرمی، ائرفورس سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکار وقوع پر پہنچ گئے تھے اور علاقوں کو گھیرے میں لے لیا تھا جبکہ اطراف کے جنگوں میں حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔

گزشتہ سال بھی حملہ آوروں نے مختلف علاقوں میں حملے کر کے سینکڑوں افراد کو موت کے منہ میں دھکیل دیا تھا۔

افریقہ کے سب سے زیادہ گنجان آباد ملک میں اس طرح کے حملے سیکیورٹی اداروں کے لیے چیلنج بن کر رہ گئے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter