ایک سال پہلے کورونا وائرس کی وبا کی خبر دینے والے 2 لوگوں کے تہلکہ خیز انکشافات

19 اپریل, 2020

امریکہ کی جانب سے کئی مرتبہ چین پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کے “ووہان انسٹیٹیوٹ آف وائرالوجی” نامی لیبارٹری سے خارج ہوا اور ہر طرف پھیلا ۔ لیکن اب اس حوالے سے ایک اور نیا انکشاف سامنے آگیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق 2018ء میں چین میں تعینات امریکی سفیر اور سائنس ڈپلومیٹ دونوں نے متعدد بار ووہان انسٹیٹیوٹ آف وائرالوجی لیبارٹری کا دورہ کیا اور اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی کہ اس لیبارٹری میں احتیاطی تدابیر کا خیال نہیں رکھا جا رہا اور امکان ہے کہ یہاں سے کوئی خطرناک وائرس لیک ہو کر باہر پھیل سکتا ہے۔ایک سال بعد ہی ان دونوں امریکی سفارتی عہدیداروں کی پیش گوئی سچ ثابت ہو گئی اور ووہان سے کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان سفیروں نے چین کے شہر بیجنگ سے دو خفیہ اور حساس کیبلز واشنگٹن ڈی سی بھیجیں، جن میں اس خطرے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا۔ان کیبلز میں انہوں نے لیبارٹری میں احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا نہ کئے جانے اور وہاں چمگادڑوں میں کئے جانے والے کورونا وائرسز پر ہونے والے تجربات پر بھی شدید تحفظات کا بھی اظہار کیا تھا۔ان کیبلز میں واضح خطرات بیان کئے جانے کے باوجود امریکی حکومت اضافی معاونت فراہم کرنے میں ناکام رہی۔واضح رہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کے بعد بھی اسی لیبارٹری نے دنیا میں سب سے پہلے یہ بتایا تھا کہ یہ وائرس چمگادڑوں کی ایک خاص قسم میں پایا جاتا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter