سعودی عرب میں کورونا کے 1088نئے کیسز سامنے آگئے

مملکت میں کورونا سے متاثرہ افراد 9362ہوگئے، مزید 5مریضوں کے جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 97ہوگئی

19 اپریل, 2020

ریاض ( ۔ 19 اپریل2020ء) سعودی عرب میں کورونا کے 1088نئے کیسز سامنے آگئے، مزید 5افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق آج مملکت میں کورونا کے 1088نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مملکت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی 9362ہوگئے ہے جبکہ مزید 5مریضوں کے جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 97ہوگئی ہے۔ اب تک 1398مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں اور اس وقت مملکت میں اکٹو کیسز کی تعداد 7ہزار 867ہے جن میں سے 78مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہاہے کہ مشرقی علاقیالاحسا میں کرونا وائر پھیلنے کے ممکنہ خطریکے پیش نطر مزید دو کالونیوں میں لاک ڈائون سخت کرنے کیبعد صبح چھ بجے سے شام تین بجے تک کرفیو لگا دیا گیا۔

 سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ وزارت صحت اور دیگر اداروں کی ہدایات کی روشنی میں کرونا وائرس کے مزید پھیلائو کی روک تھام کے لیے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے لیے الاحسا گورنری کی الفیصلیہ اور الفاضلیہ کالونیوں میں کرفیو لگا دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے شہریوں پر زور دیاکہ وہ وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور صبح چھ سے شام تین بجے تک کرفیو کی پاپندی کو یقینی بنائیں۔ پابندی کے اوقات میں کسی قسم کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ دوسری جانب سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث کرفیو کے دوران آمدورفت کے لیے استعمال ہونے والے پاس منگل 21 اپریل سے منسوخ ہوجائیں گے جس کے بعد یکساں سینٹر لائز پاسز ہی کارآمد ہوں گے۔سعودی خبر رساںادارے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے کرفیو پاسز کے بارے میں جاری ہونے والے بیان کے حوالے سے ملک بھر کی سطح پر یکساں ڈیجیٹل پاسز ہی کارآمد ہوں گے جن اداروں نے اپنے کارکنوں کے سینٹر لائز حاصل نہیں کیے وہ منگل 21 اپریل تک حاصل کرلیں ، ملک بھر میں یکساں پاسزکا اجراء وزارت داخلہ کی منظوری سے کیاجائے گا۔ یکساں پاسز کا مقصد معاملات کومنظم کرنا ہے تاکہ جاری ہونے والے کرفیو پاسز کے اعداد وشمار ادارے کے پاس موجود ہوں ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter