کورونا پھیلانے کا الزام: بھارت میں مسلمانوں پر زمین مزید تنگ کر دی گئی

19 اپریل, 2020

نئی دہلی: بھارت میں انتہا پسند مودی سرکار نے کورونا کو مسلم دشمنی کا ہتھیار بناتے ہوئے مسلمانوں پر زمین مزید تنگ کر دی ہے۔ بھارت میں  کورونا پھیلانے کا الزام مسلمانوں پر دھر دیا گیا ہے اور شدت پسندوں نےان کے خلاف جسمانی، زبانی اور نفسیاتی جنگ چھیڑ دی ہے۔ سوشل میڈیا کو مسلمان دشمنی کے اظہار کے لیے استعمال کیا جا رہا ہےجبکہ مسلمان مخالف سازشی تھیوریوں کا بازار گرم ہے۔

  کورونا جہاد کے نام سے مسلمان مخالف سازشی تھیوریاں پھیلائی گئیں اور ایسی جعلی ویڈیوز پھیلائی گئیں ہیں جس میں مسلمانوں کو سبزیوں اور پھلوں پر تھوکتے دکھایا گیا۔ مودی سرکار نے مسلمانوں کے اجتماعات کو کورونا پھیلانے کی وجہ قرار دیا اور مسلمانوں کے کورونا کیسز کو الگ سے رپورٹ کیا گیا۔

 بھارتی میڈیا نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلائی اور ایک اخبار نے کارٹون چھاپا جس میں کورونا وائرس کو ایک مسلمان دہشت گرد کے روپ میں دکھایا گیا۔ بھارتی معیشت کے اہم شعبوں اور سول سروس میں مسلمان نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ نفرت انگیز مہم سے مسلمانوں کو اچھوت بنا کر پیش کیا جا رہا۔ بھارتی مسلمانوں کے خلاف ظلم و زیادتی پر دنیا کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter