پیسوں کی لالچ میں بیٹےنےباپ کی لاش 2 سال تک چھپائے رکھا

19 اپریل, 2020

یہ اندوہناک واقعہ امریکی ریاست انڈیانا میں پیش آیا جہاں 57 سالہ ارون نکولسن جونیئر نے اپنے باپ کی لاش کو گھر میں چھپائے رکھا تھا، پولیس نے فراڈ کے الزام میں نکولسن کو گرفتار کرلیا ہے۔

بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ اس کے باپ کی موت مئی 2017 میں ہوئی تھی، موت سے ایک روز قبل باپ بیٹے کے درمیان ریٹائرمنٹ ہوم منتقل کرنے کے معاملے پر بحث ہوئی تھی۔نکولسن کا کہنا تھا کہ باپ کو موت کے بعد اس نے لاش کو ایک کمبل میں لپیٹا اور گھر میں ہی رکھ دیا، بعد ازاں اس نے لاش سمیت اپنا گھر بھی تبدیل کیا۔حکام نے آنجہانی کے سوشل سیکیورٹی ریکارڈز دیکھ کر بتایا کہ مئی 2017 سے اگست 2019 تک 27 ہزار ڈالرز سے زائد رقم بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی گئی اور بیٹا اپنے باپ کے کارڈ کے ذریعے اس میں سے کچھ رقم خرچ کرتا رہا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter