دنیا میں کورونا کے 23 لاکھ سے زیادہ مریض

19 اپریل, 2020

کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 23 لاکھ سے زیادہ افراد کو شکار بنالیا، اموات ایک لاکھ انسٹھ ہزار سے اوپر چلی گئیں۔

 یورپ میں اب تک ایک لاکھ سے زیادہ افراد موت کے منہ میں جاچکے جبکہ امریکا کو کورونا وائرس سے ایک اور بدترین دن کا سامنا رہا، ہفتے کو مزید ایک ہزار سے زیادہ افراد جان سے گئے جہاں اموات 38 ہزار سے اوپر ہوگئیں۔

نیویارک میں مزید 540 اور نیو جرسی میں 230 اموات سامنے آگئیں، نیویارک میں مریضوں کی تعداد دو لاکھ 41 ہزار اور ریاست نیو جرسی میں 81 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

برطانیہ میں مزید 888 افراد جان سے گئے، فرانس میں مزید 642، اٹلی میں 482، بیلجیئم میں 290، برازیل میں 206 اور نیدرلینڈز میں 106 افراد جان سے گئے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter