بیرگنج : کرکٹ میچ میں کہا سنی کے بعد بشرام پور موضع میں فرقہ وارانہ تصادم؛ 6 زخمی؛ حالات قابو میں

18 اپریل, 2020

بیر گنج / کئیر خبر

ایسے وقت میں جب پوری دنیا مہلک وباء  کورونا سے لڑ رہی ہے آج شام ضلع پرسا بیر گنج سے متصل گاؤں بشرام پور میں حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب گاوں کے لڑکے کرکٹ میچ کے دوران دو گروپوں میں کہا سنی اور جھگڑا ہوگیا – میدان کا جھگڑا تشدد کا روپ لے لے گا کسی کے گمان میں نہیں تھا-

ذرایع کے مطابق گاؤں پہنچنے کے بعد سرپرستوں کو آپسی جھگڑے کی خبر ہوئی تو دونوں فرقہ کے لوگ آمنے سامنے مرنے مارنے پر تیار ہوگئے اکثریتی فرقہ کے لوگوں نے اقلیت کو گالی دیتے ہویے کہا کہ تم لوگ کورونا جہاد پھیلارہے ہو تم دیش کے غدار ہو تم کو جینے کا کوئی حق نہیں-

مشتعل لوگوں نے دونوں طرف سے پتھراؤ شروع کردیا ؛ اور جب تک پولیس آتی اور حالات کو کنٹرول کرتی تب تک چھ لوگوں کے سر پھٹ چکے تھے- زخمیوں کو بیر گنج کے ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے- واقعہ کی مزید تفصیلات اور مجرمین کی شناخت کا انتظار ہے–

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter