کورونا لاک ڈاؤن: سعودی عرب میں لیموزین گاڑیوں سے متعلق شاہی فرمان جاری کردیا گیا

18 اپریل, 2020

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ انجینئر صالح بن ناصر الجاسر نے کہا ہے کہ الیموزین گاڑیوں کو ہوم ڈیلیوری کی اجازت دینے پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد، وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’اب لیموزین گاڑیاں ان شہروں میں جہاں مکمل کرفیو نہیں ہے، گھر سے نکلنے کے لیے اجازت کے اوقات میں ہوم ڈلیوری کا کام کر سکتی ہیں۔‘انہوں نے کہا ہے کہ ’فیصلے پر عملدر آمد کے لیے ماہرین کی ٹیم نے سلامتی اور صحت کے کئی ضوابط کو مد نظر رکھتے ہوئے متعدد شرائط طے کیے ہیں۔‘صالح بن ناصر الجاسر کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارتی جلد ہی ان ضوابط کا اعلان کردے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ لیموزین ڈرائیور ہوم ڈیلیوری کی متعدد ایپلی کیشنز کے تحت کام کریں گے جنہیں طے شدہ ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی جن کا بعدازاں اعلان کردیا جائے گا۔وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق لیموزین کو کام کرنے کی شاہی اجازت ان فیصلوں میں شمار ہے جن میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے جی شعبوں کی مدد کا اعلان کیا گیا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter