کورونا، امریکا میں ہلاکتیں 35 ہزار سے بڑھ گئیں

18 اپریل, 2020

کورونا وائرس سے امریکا میں مریضوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، اور اب تک مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 35 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 84 ہزار 920 ہوگئی ہے۔

 امریکا میں گزشتہ 3 دنوں کے دوران ہزاروں کی تعداد میں لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

امریکا کی 42 ریاستوں میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کے احکامات دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے دکانیں اور کاروبار بند ہیں۔ دوسری جانب کچھ ریاستوں میں شہریوں نے لاک ڈاؤن پر احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ گورنرز سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter