مدینہ منورہ: کورونا سے بچاؤ کیلئے ڈیجیٹل سسٹم نصب

18 اپریل, 2020

سعودی عرب کی حکومت نے مدینہ منورہ  میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ڈیجیٹل سسٹم نصب کیا ہے۔

 ڈیجیٹل سسٹم سے مسجد نبویﷺ میں آنے والوں کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا۔

معلوم ہوا ہے کہ مدینہ منورہ میں نصب اس ڈیجیٹل تھرمل سسٹم سے 9 میٹر دوری سے 25 افراد کو بیک وقت مانیٹر کیا جاسکتا ہے، اور ان کے جسم کا درجہ حرارت کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں مزید 762 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار 142 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 4 افراد کا انتقال ہوگیا، جس کے بعد  مجموعی تعداد87 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق مکہ مکرمہ میں 325، مدینہ منورہ میں 197 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter