دنیا میں کورونا مریض 2250790، اموات 154266

18 اپریل, 2020

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 لاکھ 50 ہزار 790 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 54 ہزار 266 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 15 لاکھ 25 ہزار 379 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 57 ہزار 136 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 لاکھ 25 ہزار 411 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے نجات پا کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 37 ہزار 158 ہو گئیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 10 ہزار 21 ہو گئی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں میں 6 لاکھ 12ہزار 353 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 13 ہزار 509 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 60 ہزار 510 کورونا مریض اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت سے اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے اسپین میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 2 ہو گئی جبکہ یہاں کورونا کے کیسز 1 لاکھ 90 ہزار 839 ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے مجموعی اموات 22 ہزار 745 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 72 ہزار 434 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 18 ہزار 681 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 47 ہزار 969 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 4 ہزار 352 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 41 ہزار 397 ہو گئے۔

چین میں کورونا سے کل ہلاکتیں 4 ہزار 632 ہو گئی ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 719 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 14 ہزار 576 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 692 ہوگئی۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 4 ہزار 958 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 79 ہزار 494 ہو گئے۔

کورنا وائرس سے روس میں کل اموات 273 ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 32 ہزار 8 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 87 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار 142 تک جا پہنچی ہے۔۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter