بھارت میں چند جوکروں کی وجہ سے کورونا پھیل رہا ہے، سلمان خان

16 اپریل, 2020

بھارت کے سپر اسٹار سلمان خان نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے ساتھ ہی انہوں نے لاک ڈاؤن اور پابندیوں پر عمل نہ کرنے والے بھارتیوں پر سخت برہمی کا بھی اظہار کیا ہے۔

ایک وڈیو پیغام میں سلمان خان نے کہا ہےکہ بھارت میں چند جوکروں کی وجہ سے یہ بیماری پھیلے جا رہی ہے، دعا کرو کہ وہ نوبت نہ آئے کہ آپ کو سمجھانے کے لئے فوج بلائی جائے۔

سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے پیغام میں مایوسی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس کو کورونا ہو رہا ہے وہ اسپتال سے بھاگ رہا ہے، پر بھاگ کے جاؤ گے کہاں۔ کورونا وائرس امیر غریب یا عمر نہیں دیکھتا۔ جن لوگوں کے دماغ میں چل رہا ہے کہ ہمیں کورونا نہیں ہوگا وہ بھارت کے ڈھیر سارے لوگوں کو لے کر چل بسیں گے۔

سلمان خان نے مزید کہا کہ ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو گھروں سے نہیں نکلتے تھے لیکن لاک ڈاؤن میں انہوں نے گھروں سے نکلنا شروع کر دیا ہے۔ شہریوں کی ڈیوٹی ہے کہ گھروں پر بیٹھیں لیکن وہ ایسا نہیں کر رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چند لوگوں کی وجہ سے پورا بھارت لمبے وقت کے لیے گھر پر بیٹھے گا۔ اگر آپ کے اقدامات صحیح ہوتے تو اب تک یہ لاک ڈاون ختم ہو چکا ہوتا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter