کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں جانبحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار ہوگئی

16 اپریل, 2020

امریکہ میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید چوبیس سو بیاسی افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مجموعی طور پر اٹھائیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا کے چھ لاکھ چالیس ہزار سے زائد مریض ہیں۔

امریکی شہر نیویارک میں دو لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور گیارہ ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں کورونا کے باعث مزید چار سو ترپن افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ساڑھے اٹھارہ ہزار سے بڑھ گئی ہے اور ایک لاکھ ستتر ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔اٹلی میں کورونا مزید پانچ سو اٹھہتر جانیں نگل گیا اور ساڑھے اکیس ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں ایک ہی دن میں چودہ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔فرانس میں مجموعی ہلاکتیں سترہ ہزار سے زائد ہیں۔ جرمنی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب ستانوے افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے مزید سات سو اکسٹھ افراد چل بسے اور اموات کی تعداد تیرہ ہزار کے قریب ہو گئی ہے۔برطانیہ میں ایک لاکھ کے قریب کیسز ہیں۔ بیلجیم میں چوالیس سو اور نیدر لیںڈز میں اکتیس سو سے زائد افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہوچکے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter