کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 20 لاکھ اور اموات سوا لاکھ تک پہنچ گئی

نیویارک کے گورنر آزادی چاہتے ہیں مگر ایسا نہیں ہوگا‘کورونا کے معاملے پر امریکی صدر اور ریاستی گورنر آمنے سامن

15 اپریل, 2020

واشنگٹن(كيئرخبر۔15 اپریل۔2020ء) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد لگ بھگ 20 لاکھ اور اموات کی تعداد سوا لاکھ تک پہنچ گئی ہے ان میں6 لاکھ مریضوں اور 25 ہزار ہلاکتوں کا تعلق امریکہ سے ہے. کینیڈا اور ترکی میں پہلی بار ایک دن میں سو سے زیادہ لوگ مرے ہیں، جبکہ ایران میں ایک مہینے کے بعد پہلی بار 24 گھنٹوں میں سو سے کم اموات ہوئی ہیں.

جانز ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق منگل کے دن کے اختتام تک عالمگیر وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار سے بڑھ گئی ان میں 83 ہزار اموات یورپ میں ہوئی ہیں‘24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں 778، فرانس میں 762، اٹلی میں 602، اسپین میں 300، بیلجیم میں 254، نیدرلینڈز میں 122، کینیڈا میں 118، سویڈن میں 114 اور ترکی میں 107 افراد کا انتقال ہوا ایران میں 98، جرمنی میں 78، انڈونیشیا میں 60 اور برازیل میں 50 ہلاکتیں ہوئیں.امریکہ میں منگل کی دوپہر تک 1500 سے زیادہ اموات ہوچکی تھیں اور کل تعداد 25 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اٹلی میں کل تعداد 21067، اسپین میں 18056، فرانس میں 15729 اور برطانیہ میں 12107 ہے. ایران میں 4600، بیلجیم میں 4100، چین میں 3300، جرمنی میں 3200، نیدرلینڈز میں 2900، ترکی میں 1400، برازیل میں 1300، سوئزرلینڈ میں 1100 اور سویڈن میں ایک ہزار سے زیادہ افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں.امریکہ میں سب سے زیادہ متاثر ریاست نیویارک ہے جہاں 2 لاکھ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور 10800 سے زیادہ شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں نیوجرسی میں 2800، مشی گن میں 1600 اور لوزیانا میں ایک ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں. امریکہ کے بعد سب سے زیادہ کیسز پانچ یورپی ملکوں میں ہیں اسپین میں ایک لاکھ 72 ہزار، اٹلی میں ایک لاکھ 62 ہزار، فرانس میں ایک لاکھ 43 ہزار، جرمنی میں ایک لاکھ 31 ہزار اور برطانیہ میں 93 ہزار کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے چین میں یہ تعداد 82 ہزار، ایران میں 74 ہزار اور ترکی میں 65 ہزار ہے.امریکہ میں کورونا وائرس کے 30 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ ہوچکے ہیں روس میں 14 لاکھ، جرمنی میں 13 لاکھ اور اٹلی میں 10 لاکھ ٹیسٹ کرلیے گئے ہیں فرانس کے اعداد و شمار اگر درست ہیں تو حیران کن ہیں جہاں 3 لاکھ 33 ہزار میں سے ایک لاکھ 43 ہزار مثبت آئے ہیں روس کے 14 لاکھ میں سے صرف 21 ہزار ٹیسٹ پازیٹو ہیں. اب تک مختلف ملکوں کے 4 لاکھ 65 ہزار افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ان میں چین کے 77 ہزار، جرمنی کے 68 ہزار اور اسپین کے 67 ہزار شہری شامل ہیں ایران کے 48 ہزار، امریکہ کے 38 ہزار، اٹلی کے 37 ہزار اور فرانس کے 28 ہزار مریض صحت یاب ہوگئے ہیں.ادھرنیو یارک کے گورنر اینڈریو کومو نے صدر ٹرمپ کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے صدر کا کہنا ہے کہ گورنر اپنی حکومت کی سربراہی کرنے کے بجائے، لاک ڈاﺅن کے متعلق خود ہی فیصلے لے کر بغاوت کر رہے ہیں جبکہ گورنر اینڈریوکامو نے صدر ٹرمپ کی ٹویٹس کو مسترد کردتے ہوئے کہا کہ ان ٹویٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ واضح طور پر وہ ناخوش ہیں‘اینڈریو کامو کا کہنا تھا میں ان کے ساتھ بحث میں نہیں پڑوں گا یاد رہے اس سے قبل سی این این پر وہ صدرٹرمپ پر بادشاہ کی طرح برتاﺅ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں‘ایک بیان میں کومو کا کہنا تھا نوآبادیات نے وفاقی حکومت تشکیل دی وفاقی حکومت نے ریاستیں نہیں بنائیں کالونیوں نے اپنے کچھ اختیارات وفاقی حکومت کے حوالے کیے تھے.اپنی ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ کومو روزانہ تقریبا ہر گھنٹے فون کر رہے ہیں ہر چیز مانگ رہے ہیں جن میں سے بیشتر ریاست کی ذمہ داری ہونی چاہیے تھی جیسا کہ نئے ہسپتال، بستر، وینٹیلیٹر وغیرہ میں نے ان کے لیے اور باقی سب کے لیے اس سب کا انتظام کروایا لیکن اب لگتا ہے کہ وہ آزادی چاہتے ہیں ایسا نہیں ہوگا.

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter