کورونا وائرس: مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ، پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کرتدفین شروع کردی

14 اپریل, 2020

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا جس کے بعد وہاں کی صورت حال بھیانک ہوگئی ہے۔ایک روز قبل پولیس نے صرف ایک شہر گویاکل کی گلیوں اور گھروں سے 800 افراد کی لاشیں اٹھا کر انہیں دفن کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایکواڈور کے شہری کورونا سے مرنے والے عزیزوں کی لاشیں کو اٹھانے، دفنانے یا جلانے سے گریز کررہے ہیں اور وہ تدفین کے لیے حکومت کے منتظر ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گویاکل کی شاہراہوں اور گلیوں مین کورونا سے مرنے والے افراد کی لاشیں گھروں کے دروازوں پر پڑی ہیں، ورثا نے کسی بھی خطرے کے پیش نظر اپنے پیاروں کو مرنے کے بعد ہاتھ لگانے سے صاف انکار کیا، مریضوں کی لاشیں کئی روز تک گلی میں پڑی رہتی ہیں حتیٰ کہ اُن میں سے بو آنے لگتی ہے۔شہری انتظامیہ اور فلاحی اداروں کے رضا کار لاشوں کو تین روز بعد اٹھا کر تدفین کے لیے لے جاتے ہیں جن میں سے بیشتر مُردوں کو جلایا جاتا ہے۔گویاکل کی پولیس و مردہ خانوں کے عہدیداروں نے اب انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپریل کے پہلے ہفتے سے اب تک گلیوں اور گھروں کے باہر پڑی 800 لاشیں اٹھا کر ان کی آخری رسومات ادا کرنے کے بعد انہیں دفنا دیا یا جلایا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter