متحدہ عرب امارات کا بڑا فیصلہ؛ بے روزگار ہوجانے والے غیر ملکیوں کے لیے نئی ملازمتوں کا اعلان

14 اپریل, 2020

 متحدہ عرب امارات نے ان غیر ملکیوں کو، جو کورونا وائرس بحران کے باعث ملازمتوں سے محروم ہوگئے ہیں، کے لیے 19 شعبوں میں ہنگامی اسامیوں کے اشتہارات دیے ہیں۔

ان ملازمتوں کے لیے ترجیح ان افراد کو دی جائے گی جو کرونا بحران سے نمٹنے کے سلسلے میں حفاظتی اقدامات کے باعث نجی اداروں سے سبکدوش کیے گئے ہیں اور بے روزگاری کی زندگی گزار رہے ہیں۔

امارات میں آن لائن مارکیٹ کو مطلوب ملازمین کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق 19 شعبوں میں دسیوں پیشے ایسے ہیں جن پر غیر ملکیوں کی خدمات درکار ہیں۔ان میں کچھ اسامیاں وہ ہیں جنہیں مستقل ملازم درکار ہیں اور کچھ ایسی ہیں جن پر 6 ماہ کے لیے ملازم مطلوب ہیں، ان پر تنخواہیں ماہانہ 3 ہزار درہم سے لے کر 10 ہزار درہم تک کی ہیں۔وزارت افرادی قوت کی جاری کردہ اطلاعات کے مطابق تعمیرات کے شعبے میں مکینیکل انجینیئر، گوداموں کے انچارج، منصوبہ بندی انجینیئر، مینٹیننس انچارج، سول انجینیئر، تعمیراتی مزدور، لوہار اور بڑھنی کے پیشوں کی اسامیاں خالی ہیں۔اسی طرح خوراک کے شعبے میں اسسٹنٹ شیف کی اسامی خالی ہے، آن لائن بزنس کے شعبے میں رابطہ مرکز اور جنرل اسٹور کی مارکیٹنگ کے پیشوں کی اسامیاں بھی خالی ہیں۔ریستورانوں میں ویٹر اور مینیجرز بھی مطلوب ہیں جبکہ سرکاری تعلقات کے شعبے کو آڈیٹر اور پرسنل آفس کا ماہر مطلوب ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter