دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ملین سے بھی زیادہ ہو گئی

14 اپریل, 2020

واشنگٹن (۔ 14 اپریل 2020ء) دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ملین سے بھی زیادہ ہو گئی۔ دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 20 لاکھ 19 ہزار 320 ہو گئی ہے۔ مہلک وائرس سے اب تک 1 لاکھ 19 ہزار 483 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جون ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ تشویشناک اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل اضافے کے بعد 20 لاکھ سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔

چین کے سب سے بڑے اخبار پیپلز ڈیلی چائنہ کے مطابق امریکن یونیورسٹی جون ہاپکنز نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ 19 ہزار 320 تک جا پہنچی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter