یو اے ای: مختلف ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

13 اپریل, 2020

متحدہ عرب امارات نے واضح کیا ہے کہ وہ ان ممالک سے تعلقات پرنظر ثانی کررہا ہے جو اپنے شہریوں کو واپس نہیں بلا رہے ہیں۔

كيئرخبر نے ایک خلیجی اخبار کے حوالے سے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ تمام ممالک کو اپنے شہریوں کی ذمہ داری لینی چاہیے۔

اخبار کے مطابق یو اے ای ایسے ممالک سے پرائیوٹ سیکٹر میں بھرتیوں پر پابندی لگا سکتا ہے۔

كيئرخبر کے مطابق خیلجی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسے ممالک سے بھرتیوں پرکوٹا سسٹم کا بھی اطلاق کیا جا سکتا ہے۔

اخبار کے مطابق یو اے ای اپنے شہریوں کو واپس نہ بلانے والے ممالک کے ساتھ مفاہمت کی یاد داشتیں بھی منسوخ کرسکتا ہے۔

دنیا کو جب سے عالمی وبا کورونا وائرس نے اپنی جکڑ بندیوں میں لیا ہے اس وقت سے تمام ممالک کی کوشش اور خواہش ہے کہ ان کے ممالک میں مقیم غیر ملکی اپنے وطن واپس جائیں تاکہ ان کے محکمہ صحت پہ بہت زیادہ دباؤ نہ آئے۔

 جنوبی ایشیا کورونا وائرس کا مرکز بن سکتا ہے، ورلڈ بینک

عالمی ذرائع ابلاغ بتا رہے ہیں کہ اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ، برطانیہ، فرانس، اٹلی، جرمنی اور اسپین جیسے ترقیافتہ ممالک کا نظام صحت پڑنے والے دباؤ کی وجہ سے بری طرح ہانپنے لگا ہے۔

ماہرین تسلسل کے ساتھ اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آنے والے وقت میں اگر یہ سلسلہ نہ تھما تو کئی ترقیافتہ و امیر ممالک کا نظام صحت ریت کے گھروندے کی طرح زمیں بوس ہو جائے گا۔

سعودی عرب میں کورونا کے کیسز 2 لاکھ تک جانے کا خدشہ

سعودی عرب کے وزیر صحت نے بھی گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آنے والے وقت کی نشاندہی کی تھی اور ساتھ ہی اس ضمن میں انتباہ جاری کیا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter