دنیامیں کورونا سے114247 اموات، 18 لاکھ سے زائد افراد متاثر

13 اپریل, 2020

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 لاکھ 52 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ  1 لاکھ 14 ہزار سےزائد اموات ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس کے 4 لاکھ 33  ہزارسےزائد  مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ اموات ہوئی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی 15 سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔ کورونا  کیسز کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ ہے۔ ریاست نیویارک میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ 79  ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 سو 31 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں اور مجموعی تعداد 19 ہزار 8سو سے بڑھ گئی ہے۔

فرانس میں کورونا سے 5 سو 61اموات سے مجموعی تعداد 14 ہزار 3 سو سے بڑھ گئی ہے۔ جرمنی میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے جب کہ3,022 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسپین میں مزید 6 سو سے زائد  افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعدا د 17 ہزارسے بڑھ گئی ہے۔1 لاکھ 66ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

برطانیہ میں مزید 7 سو 37 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور مجموعی تعداد 10 ہزار6 سو سے بڑھ گئی ہے۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد 84 ہزارسے زائد ہے۔

کورونا کے اسپین میں 62 اور جرمنی میں 60 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے۔ ایران میں ساڑھے 43، اٹلی میں 34 اور امریکہ میں 32 ہزار سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی۔  فرانس میں 27 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب میں کررونا وائرس کے 4 سو 29 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں اور مریضوں کی تعداد 4 ہزار 4 سو باسٹھ ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں  کے دوران 7 ہلاکتیں ہوئی ہیں اورمرنے والوں کی مجموعی تعداد59ہو چکی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter