نیپالی نیے سال کی آمد پر کورونا وایرس سے لڑنے والے صحت سے وابستہ جانبازوں کے احترام میں پورے ملک نے قومی ترانہ گایا

وزیر اعظم اولی نے قومی ترانہ گانے کے بعد اعلان کیا کہ جب تک کورونا کی وباء تھم نہیں جاتی میں اپنی تنخواہ نہیں لونگا

13 اپریل, 2020

کٹھمنڈو / کئیر خبر

ملک نیپال کے ھر علاقے کے لوگوں نے آج صبح آٹھ بجے اپنے گھروں سے قومی ترانہ  ” سایو تھونگا پھول کا ہامی یووٹے مالا نیپالی ”  گایا ۔

اس سے قبل کل ، وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے تمام طبیب ، سیکیورٹی اہلکاروں ، ہنگامی خدمات کے عملے ، کلینرز ، سپر مارکیٹ اسٹاف ، اور نیپال اور نیپالیوں کی حفاظت کے لئے جدوجہد کرنے والے سبھی کے لئے احترام کے طور پر اپنے گھروں سے قومی ترانہ گانے کی اپیل کی تھی۔

ملک کے تمام ریڈیو اور ٹیلی ویزن چینلوں نے صبح آٹھ بجے قومی ترانہ بجایا

وزیر اعظم اولی نے قومی ترانہ گانے کے بعد اعلان کیا کہ جب تک کورونا کی وباء تھم نہیں جاتی میں اپنی تنخواہ نہیں لونگا- انہوں نے کہا آج نیے سال ٢٠٧٧ کی شروعات ہے اور چلینج یہ ہے کہ کورونا کو کیسے مات دیں لیکن مجھے بھروسہ ہے کہ ہم جلد ہی اس پر قابو پالینگے

وادی کٹھمنڈو میں عوام نے اپنے گھر کی کھڑکیوں اور بالکنی سے قومی ترانہ گایا اور پولیس و صحت سے وابستگان کے لئے انکی حوصلہ افزائی کے لئے تالیاں بجائیں

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter