سعودی عرب میں کرفیو میں غیر معینہ مدت تک توسیع کردی گئی

12 اپریل, 2020

ریاض(۔12 اپریل 2020) سعودی عرب میں نافذ کرفیو میں غیر معینہ مدت تک توسیع کردی گئی، سعودی فرمان روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز بن السعود نے کورونا وبا کے باعث مملکت میں نافذ کرفیو کی مدت میں توسیع کا حکم جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے مملکت میں نافذ کرفیو کی مدت بڑھا دی گئی ہے۔دیکھنے میں آیا ہے کہ گزشتہ دو روز میں کیسز رپورٹ ہونے کی تعداد تیزی سے بڑھ گئی ہے۔ خیال رہے کہ مملکت میں کورونا وائرس کی پھیلتی وبا کے پیشِ نظرابتدائی طور پر کرفیو 23مارچ کو 21روز کیلئے نافذ کیا گیا تھا جس کی مدت میں اب توسیع کردی گئی ہے۔ وزارتِ داخلہ نے اس حوالے سے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی صحت کی حفاظت کیلئے احکامات پر عمل کریں اور نقل و حرکت سے گریز کریں۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ گزشتہ روز کورونا وائرس کے مزید382 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ابھی تک ملک میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 4033ہوگئی ہے۔اسی طرح گزشتہ24 گھنٹے میں مہلک وائرس سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہ سعودی عرب میں مزید 35 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ یوں مکمل صحت یاب مریضوں کی تعداد720 ہوگئی ہے۔ جس کے ساتھ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد52ہوگئی ہے۔نئے رپورٹ کیسز میں مدینہ میں95،مکہ مکرمہ131، ریاض76،دمام15، جدہ50،اسی طرح باقی علاقوں میں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سب سے زیادہ رپورٹ کیسز کی تعدادمکہ مکرمہ میں ہوئی ہے۔ مملکت میں موجود مریضوں میں سے 67کی حالت تشویشناک ہے۔ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے سعودی عرب میں لاک ڈاون کی پابندیاں مزید سخت کی گئی ہیں۔ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، دارالحکومت ریاض اور جدہ سمیت 11 شہروں میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ ہے جس کی مدت میں غیرمعینہ تک توسیع کردی گئی ہے۔ سعودی عرب نے موجودہ صورتحال کے باعث اپنے زمینی و فضائی راستے بھی بند کر رکھے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter