جس کمرے میں جائیں وہاں لاشیں ہوتی ہیں، امریکی نرس رو پڑیں

12 اپریل, 2020

ایک آبدیدہ امریکی نرس نے اسپتالوں کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ طبی عملہ اسپتال کے جس کمرے میں جاتا ہے وہاں لاشیں ہوتی ہیں۔

امریکا میں کورونا کی ہلاکت خیزی تھم نہ سکی، مہلک وبا سے روزانہ اموات میں یورپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

اموات کی تعداد 20 ہزار کے قریب پہنچ گئی، صرف نیویارک میں سات ہزار 8 سو سے زائد افراد موت کا شکار بن چکے ہیں۔

امریکی ریاست نیوجرسی میں ایک ہزار 9 سو 32 اور مشی گن میں 12 سو سے زیادہ اموات سامنے آگئیں۔

امریکا میں مریضوں کی تعداد 5 لاکھ سے اوپر چلی گئی، صرف نیویارک میں ہی دس ہزار نئے مریض سامنے آگئے۔

امریکا میں اسپتالوں کی صورتحال بتاتے ہوئے نرس رو پڑی۔

انہوں نے کہا کہ جان لڑا کر بھی مریضوں کو نہیں بچا پارہے، اسپتال کے جس کمرے میں جاتے ہیں وہاں لاشیں ہوتی ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter