امریکا، سعودی عرب، روس توانائی کی عالمی منڈیوں کے استحکام کیلئے کوشاں

12 اپریل, 2020

امریکا ،سعودیہ ،روس توانائی کی عالمی منڈیوں کے استحکام کیلئے کوشاں ہیں،سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ، روسی صدر ولادی میر پوتین اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون پر مشترکہ رابطے میں توانائی کی عالمی منڈیوں کے استحکام پر بات چیت ہوئی۔سعودی میڈیا کے مطابق بات چیت میں اوپیک پلس گروپ کے اجلاس کی روشنی میں حالیہ کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ توانائی کی منڈیوں کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تیل پیدا کرنے والے ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔تینوں عالمی سربراہان کے درمیان مشترکہ بات چیت اوپیک پلس اتحاد کی جانب سے تیل کی پیداوار کم کرنے کے اعلان کے بعد ہوئی ہے۔ اعلان میں کہا گیا کہ مئی اور جون میں تیل کی یومیہ پیداوار میں ایک کروڑ بیرل کی کمی کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد کرونا وائرس کے بحران کے سبب گر جانے والی قیمتوں کو بڑھانا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter