گرین لینڈ کرونا وائرس کو مکمل طور پر شکست دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

11 اپریل, 2020

گرین لینڈ (11 اپریل2020ء) گرین لینڈ کرونا وائرس کو مکمل طور پر شکست دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا، شمالی امریکا میں واقع ملک میں وائرس کے باعث ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی، کل 11 مریض رپورٹ ہوئے، جو اب صحتیاب ہو چکے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈنمارک کے قریب، شمالی امریکا میں واقع ملک گرین لینڈ نے کرونا وائرس کو مکمل طور پر شکست دے دی ہے۔کرونا وائرس کیسز کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق شمالی امریکا کے ملک میں اب تک کل 11 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، اور تمام ہی مریض اب صحتیاب ہو چکے ہیں، جس کے بعد اب ملک میں وائرس سے متاثرہ ایک بھی مریض نہیں ہے:

واضح رہے کہ گرین لینڈ دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ تصور کیا جاتا ہے، جس کی کل آبادی محض 56 ہزار ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter