دنیا میں کورونا مریض 1700004، ہلاکتیں 102751

11 اپریل, 2020

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 لاکھ 4 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 2 ہزار 751 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 12 لاکھ 20 ہزار 732 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 49 ہزار 833 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 76 ہزار 521 مریض اس بیماری سے نجات پا کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں 5 لاکھ 2 ہزار 876 افراد اب تک اس وائرس کی لپیٹ میں آئے ہیں جبکہ ہلاکتیں 18 ہزار 747 ہو چکی ہیں۔کورونا کے امریکا میں 4 لاکھ 56 ہزار 815 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 10 ہزار 917 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 27 ہزار 314 کورونا مریض اب تک صحت یاب ہوئے ہیں۔کورونا وائرس سے اسپین میں مزید 634 ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 81 ہوگئی جبکہ یہاں کورونا کے کیسز 1 لاکھ 58 ہزار 273 ہو چکے ہیں۔اٹلی میں کورونا سے مزید 570 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور مجموعی اموات 18 ہزار 849 کے ساتھ اٹلی کورونا سے سب سے زیادہ اموات والا ملک بن چکا ہے جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 47 ہزار 577 رپورٹ ہوئے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مزید 987 ہلاکتوں کے بعد مجموعی ہلاکتیں 13 ہزار 197 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 24 ہزار 869 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے مزید 160 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد کُل اموات کی تعداد 2 ہزار 736 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 22 ہزار 171 ہو گئے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter