امریکا میں کورونا سے 1دن میں 2 ہزار 35 ہلاکتیں

11 اپریل, 2020

امریکا میں ایک اور ہلاکت خیز دن جب کورونا وائرس سے مزید 2 ہزار 35 افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد امریکا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں صرف 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں 33 ہزار نئے مریضوں کے ساتھ مجموعی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار 876 ہو گئی جبکہ ہلاکتیں 18 ہزار 747 ہو چکی ہیں۔

کورونا کے امریکا میں 4 لاکھ 56 ہزار 815 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 10 ہزار 917 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 27 ہزار 314 کورونا مریض اب تک صحت یاب ہوئے ہیں۔

نیویارک میں آج بھی 777 افراد جان سے گئے جبکہ یہاں کورونا سے مجموعی ہلاکتیں 7 ہزار 844 ہوگئیں۔

کورونا کے نیویارک میں 10 ہزار نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 72 ہزار 358 ہوگئی۔

نیو یارک میں اب تک کورونا وارئس کے 27 ہزار 314 مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter