پیمرا نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی موت کی جھوٹی خبر پر ڈان نیوز کو نوٹس بھیج دیا

9 اپریل, 2020

(۔09اپریل 2020ء) : پیمرا نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی موت کی جھوٹی خبر پر ڈان نیوز کو نوٹس بھیج دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈان نیوز نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے انتقال کی خبر چلادی تھی اور خبر میں حوالہ بی بی سی سے منسوب ایک جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کا دیا گیا تھا۔ اس کے بعد خبر پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی تھی اور اب پیمرا نے ڈان نیوز سے اس حوالے سے سات دن میں جواب طلب کرلیا ہے۔پیمرا نے جھوٹی خبر نشر کرنے پر ڈان نیوز کو شوکاز نوٹس جاری کرکے سات دن میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ ڈان نیوز کی اس خبر پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا، ڈان نیوز پر طنز کے تیر چلائے اور پیمرا سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن کی طبعیت بہتری کی طرف گامزن ہے۔ وزیر اعظم بورس جانسن کی حالت سنبھل گئی ہے ۔

برطانوی وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اب عام آکسیجن کی مدد سے بحال ہو رہے ہیں اور بغیر کسی سپورٹ کے سانس لے سکتے ہیں۔ اب انہیں مشینی اور مصنوعی سانس کی ضرورت نہیں رہی اور ان کا نظام تنفس بہتر ہے۔ وزیر اعظم میں نمونیا کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter