سعودی عرب میں کورونا کے کیسز 2 لاکھ تک جانے کا خدشہ

8 اپریل, 2020

ریاض: سعودی وزیر صحت نے ملک میں کورونا کے کیسز 2 لاکھ تک جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

سعودی وزیر صحت نے ملک میں کورونا وائرس سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ سعودی عرب میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 2،795 ہو گئی جبکہ 41 افراد موذی مرض سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق نے شہریوں کو خبردار کیا کہ سعودی شہریوں نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

سعودی وزیر صحت نے کہا کہ وبا پھیلنے کی بڑی وجہ لوگوں کا حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنا ہے اور اگر اب بھی سعودی شہریوں نے حکومتی ہدایات پر عمل نہ کیا تو حالات محکمہ صحت کے قابو سے باہر ہو سکتے ہیں۔

سعودی وزیر نے آگاہ کیا کہ حکومت وبا پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے جبکہ سعودی حکومت نے وبا پر قابو پانے کے لیے 7 ارب ریال کی رقم مختص کر دی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter