امریکی صدر ٹرمپ کی بھارت کو جوابی کارروائی کی دھمکی

7 اپریل, 2020

واشنگٹن ( 07 اپریل 2020ء) امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کو جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی۔ امریکی صدر نے بھارت کو کلوروکوین نہ دینے پر جوابی کارروائی کی دھمکی دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کو دھمکی دے دی ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے ہائڈروکسی کلوروکوین دوا کی کھیپ امریکہ کو نہ بھیجی تو امریکہ انڈیا کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے انڈیا کی جانب سے کلوروکوین کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے اگلے ہی روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کال کی تھی کیونکہ بھارت کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو ہائڈروکسی کلوروکوین خاصی بڑی تعداد میں بناتے ہیں۔

اس کے ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں اس دوا کو پہلے ہی کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں ’گیم چینجر‘ قرار دے رکھا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے پیر کے روز وائٹ ہاؤس سے بریفنگ میں کہنا تھا کہ انہوں نے مودی سے کہا کہ مجھے خوشی ہو گی اگر آپ اس دوا کی سپلائی ہمیں کریں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر وہ دوا کی سپلائی نہیں کرتے، تو پھر بھی ٹھیک ہے، لیکن ظاہر ہے اس کے بعد جوابی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ بی بی سی نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے صدر ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی درخواست پر غور کیا جا رہا ہ

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter