دوڑو زمانہ چال قیامت کی چل گیا

خالد رشید سراجی

6 اپریل, 2020

ہاں ہم ہار گئے تمہارے پروپیگنڈہ سے ہار گئے. تمہارے جھوٹ سے ہار گئے. تمہاری نفرت سے ہار گئے. تم نے نفرت کی جو کھیتی کی ہے اس کے فصلوں کی کٹائی شروع ہوچکی ہے
آج ہماچل پردیش سے خبر ہے کہ ایک تبلیغی جماعت میں شامل ہونے والے شخص نے دباؤ میں آکر خود کشی کرلی
راجستھان میں ایک ڈاکٹر نے ایک حاملہ خاتون کی ڈیلیوری سے اس لئے انکار کردیا کہ وہ مسلمان تھی.
تم نے گھر گھر میں یہ بات پہونچادی کہ تبلیغی تھوک جہاد کررہے تھے وہ بس میں سوار ہوتے ہوئے ادھر ادھر تھوک رہے تھے تاکہ اور لوگ اس وائرس سے متاثر ہوں جب کہ وہ کئی ماہ پرانا ممبئی کا ویڈیو تھا اور اسکا تبلیغی جماعت سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا.
تم نیوز چلاتے ہو کہ جن تبلیغیوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے وہ نرسوں سے چھیڑ خانی کر رہے تھے گانا سن رہے تھے اب اور کتنا گروگے اس کے ثبوت میں کوئی متحرک یا غیر متحرک تصویر کیوں نہیں جاری کئے ان کی باجماعت نمازوں کی تصویریں تم ٹرینڈ بناتے ہو تو ان کی ننگی تصویریں اور نرسوں کے ساتھ ان کی چھیڑخانی کرتی تصویریں کیوں نہیں دکھاتے ہو جو تبلیغی ٹوپی تک اتارنا معیوب سمجھتے ہوں وہ شلوار اور پینٹ اتارکر انڈر ویر میں گھوم رہے ہیں اور نرسوں کو چھیڑ رہے ہیں۔
مسلم دشمنی میں تم پاگل اور سنکی ہوگئے ہو تم لاعلاج ہو.ہاں تم دلال ہو.
تم نے خبر چلادی کہ کورنٹائن کئے گئے تبلیغی جماعتی کھلے میں قضاء حاجت کرتے ہیں اور نان ویج کی فرمائش کرتے ہیں اور نہ ملنے پر اودھم مچاتے ہیں جب کہ پولیس آن ریکارڈ کہہ رہی ہے کہ سب غلط ہے.
کوئی تبلیغی موبائل کا چارجر مانگ لے تم اس کو اخبارات میں سرخیاں لگاتے ہو بھلا بتاؤ کیا چارجر مانگنا جرم ہے.
تم آن ایر تبلیغی جماعت کو طالبانی جماعت کہتے ہو اور سور کی طرح منہ لیکر انکار کرتے ہو تم اپنے ڈیبیٹ میں شامل مسلمانوں(مسلمانوں کو اس حال تک پہونچانے میں ان مباحثی ملوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے نہ وہ قوم کی نمائندگی کرپاتے ہیں اور نہ ہی ان کو اس کا سلیقہ ہے) پر چلاتے ہو ان کو بے عزت کرتے ہو کم سے کم اتنا تو سوچ لو کہ مسلمان تمہاری روزی روٹی کا سہارا ہے انہیں کو ٹارگٹ کرکے اور ان کی عزت و آبرو کو اچھال کر ان کو مطعون کرکے ہی تمہاری روزی چل رہی ہے بھلا بتاؤ کوئی اپنے محسن سے اس طرح گرج اور چمک کر بات کرتا ہے۔
میڈیا نے پورے ملک میں وہ زہر بودیا ہے کہ سانس لینا مشکل ہےہر محلہ اور ہر گلی میں بچہ بچہ کی زبان پر تبلیغیوں کا چرچا ہے کہ ساری مصیبت کی جڑ یہی تبلیغی ہیں ایک عام آدمی جس کو سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں جو روز کماتا ہے تب اس کے گھر چولہا جلتا ہے وہ بھی کہہ رہا ہے کہ پاکستان نے ہندوستان میں تبلیغیوں کو کرونا پھیلانے کے لئے بھیجا تھا مودی جی نے تو پورا کنٹرول کرلیا تھا لیکن مسلمانوں نے پورے ملک کو ڈبودیا ہے یہ غدار ملک ہیں.
چک دے انڈیا فلم میں جب ہندوستان ہاکی کا فائنل میچ ہار جاتا ہے تو شاہ رخ خان کے گھر پر لوگ غدار لکھ دیتے ہیں وہ دن دور نہیں جب مسلمانوں کے گھروں کی دیواروں پر غدار لکھ دیا جائے گا.
تمہاری اس نفرت اور زہر کا اثر ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرین کی لسٹ جب جاری ہوتی ہے تو الگ سے بتایا جاتا ہے کہ اس میں تبلیغی کتنے ہیں کیا وہ ہندوستانی نہیں ہیں؟
میڈیا نے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کی جنگ کو جیت لیا اور ہم ہار رہے ہیں ہاں ہم ہار رہے ہیں
لیکن مایوسی کفر ہے ہم اس ہاری ہوئی بازی کو جیتیں گے ان شاء اللہ
میڈیا کی اس نفرت پر دل جل رہا ہے لیکن ہم اس کو اور جلائیں گے اپنی انگلیوں کو اپنے خون دل میں ڈبوئیں گے اور عہد کریں گے کہ یہ ملک ہمارا ہے اورہم اسی کے لئے ہیں اور اس کی تقدیر کے بنیادی فیصلے ہماری آواز کے بغیر ادھورے ہی رہیں گے.

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter