امریکہ میں ’مشکل ہفتے‘ کا آغاز، وبا دیگر ریاستوں میں پھیلنے کا خدشہ

6 اپریل, 2020

امریکہ اس وقت دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے اور حکام آنے والے دنوں میں دوسری ریاستوں کو بھی اس کی زد میں آتا دیکھ رہے ہیں اور مریضوں کی تعداد میں اضافے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے  گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1200 ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور مجموعی طور پر تین لاکھ 37 ہزار افراد متاثر ہیں، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد نو ہزار 633 ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکہ پیر کو کورونا وائرس کے بحران کے تشویشناک ترین مرحلے میں پہنچ گیا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ نیویارک، مشی گن اور لوزیانا کی ریاستوں میں ہونے والی اموات اس بات کا اشارہ ہے کہ یہ سلسلہ دوسری ریاستوں تک پہنچ رہا ہے۔امریکہ میں کورونا سے ’بہت زیادہ‘ ہلاکتوں کا خدشہملکہ برطانیہ: ’کورونا وائرس پر قابو پا لیں گے‘کورونا سے متاثربرطانوی وزیراعظم ہسپتال میں داخل

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام کو خبردار کیا تھا کہ امریکہ میں آنے والے ہفتے میں اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔وبا سے متعلق اپنی روزانہ کی بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ ’ہلاکتیں ہوں گی، بد قسمتی سے بہت زیادہ ہلاکتیں ہوں گی۔‘ صدر ٹرمپ نے امریکی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا  کہ ’ہم آپ کے لیے لڑ رہے ہیں اور ہم سب مل کر اس کا سامنا کر رہے ہیں۔‘دوسری جانب آٹھ امریکی ریاستوں کے گورنرز نے وائرس کی پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لوگوں کو گھروں میں رہنے کے احکامات جاری کرنے کی مخالفت کی جبکہ کئی علاقوں میں چرچ حکام نے بھی اتوار کو سروس کے بڑے اجتماعات منعقد کر کے اپنی ریاستوں کے جاری کیے حکم نامے کی خلاف ورزی کی۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست نیویارک میں اتوار کو اموات کی شرح سنیچر کی نسبت کم رہی تاہم 600 کے لگ بھگ افراد ہلاک ہوئے۔ روئٹرز کے مطابق ریاست میں سات ہزار 300 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ پنسلوانیا، کولوراڈو اور واشنگٹن ڈی سی میں بھی اموات کی شرح بڑھنا شروع ہوئی ہے۔’یہ انتہائی مشکل وقت ہے اور امریکیوں کے لیے انتہائی غمناک ہفتہ ہے۔ فوٹو: اے ایف پی امریکی سرجن جنرل جیرمی ایڈم نے اتوار کو  خبردار کیا کہ یہ وبا پورے ملک میں پھیلے گی اور وہ چاہتے ہیں امریکہ اس بات کو سمجھے۔’یہ انتہائی مشکل وقت ہے اور امریکیوں کے لیے انتہائی غمناک ہفتہ ہے۔ یہ ہمارا پرل ہاربر یا نائن الیون ہے۔ صرف یہ کہ یہ مقامی طور پر رونما ہو رہا ہے۔‘امریکی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ  کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ 69 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

 

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter