کورونا کے بعد آنے والی وبائیں زیادہ ہلاکت خیز ہو سکتی ہیں، بل گیٹس نے بڑے خطرے سے خبردار کر دی

6 اپریل, 2020

واشنگٹن (6 اپریل2020ء) کورونا سے بھی خطرناک وبائیں مستقبل میں ہماری منتظر ہیں۔ تفصلات کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے مستقبل کے بڑے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے بعد آنے والی وبائیں زیادہ ہلاکت خیز ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کرونا ایک قدرتی وبا ہے اور اموات کی شرح بھی کم ہے البتہ اگلی وبائیں قدرت کے ساتھ حیاتیاتی دہشت گردی کی وجہ سے بھی آسکتی ہیں جو تباہ کن ہوں گی۔مائیکرو سافٹ کے بانی نےمزید کہا تھا کہ ہوسکتا ہے اگلی صدی میں بیماری ہتھیار کے طور پر استعمال کی جاسکتی ہے جو کہ تباہ کن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو وبائی امراض کیلئے تیاری کرنی ہو گی جیسے جنگ میں محفوظ رہنے کیلئے کی جاتی ہے۔ کرونا وائرس کی ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری اور دنیا میں تقسیم کرنے کیلئے بل گیٹس اربوں ڈالرز خرچ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

خیال رہےکہ بل گیٹس نے2015 میں بھی ایک عالمی وبا کے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا دنیا اگلی وبا کیلئے تیار نہیں۔ بل گیٹس نے پانچ سال قبل کہا تھا کہ وبا پوری دنیا پھیل سکتی ہے کیوں کہ تمام ممالک آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔دوسری جانب بل گیٹس نے کورونا وائرس کی ویکسین پر اربوں ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کورونا وائرس کے خلاف تیار کی جانے والی 7 بہترین ویکسینز کے لیے فیکٹریوں کی تعمیر پر اربوں ڈالرز خرچ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا ہے کہ ان کا فلاحی ادارہ گیٹس فائونڈیشن کورونا وائرس کی وبا کے خلاف لڑنے کے حوالے سے حکومتوں سے زیادہ تیز کام کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا ادارہ وبائی امراض کے حوالے سے مہارت رکھتا ہے اور ہم نے وبا کے بارے میں سوچ رکھا تھا اور ہم کچھ امور جیسے ویکسین کی تیاری کے حوالے سے زیادہ تیار ہیں، ہماری سرمایہ کاری تیاری کے عمل کی رفتار کو تیز کرسکتی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter