ٹرمپ کا سعودی عرب و روس کے درمیان اختلاف ختم کروانے کا دعویٰ

3 اپریل, 2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تیل کی پیداوار میں کمی پر سعودی عرب اور روس کے درمیان جاری اختلافات ختم کروادیئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور روس کے تعاون سے تیل کی پیداوار میں ڈیڑھ کروڑ بیرل تک کمی ہوسکتی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ میں نےسعودی ولی عہد سے اور انہوں نےصدرپیوٹن سے بات کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پیداوار میں کمی تیل و گیس کی صنعت کیلئے اچھا ہے۔

امریکی صدر کے بیان کے بعد تیل قیمتوں میں اضافے کا رحجان ہے، جبکہ دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل11 فیصد اضافے سے 33 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter