عالمی شہرت یافتہ جنوبی افریقی سائنسدان اور ایڈز کی ماہر ڈاکٹر کورونا وائرس سے ہلاک

3 اپریل, 2020

 ( ایچ آئی وی (ایڈز) کے علاج اور تحقیق پر اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ خرچ کرنے والی عالمی شہرت یافتہ جنوبی افریقی ڈاکٹر گیتا رام جی کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئیں۔ دنیا بھر سے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 ان کے ساتھی اور دوست گیون چرچ یارد نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے کئی برس ایچ آئی وی کا علاج ڈھونڈنے اور تحقیق پر خرچ کیے، وہ ایک باہمت خاتون تھیں۔

اقوام متحدہ کے ایڈز پروگرام کے انچارج وینی بیانیاما نے کہا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر رام جی کا انتقال بہت بڑا نقصان ہے کیونکہ یہی وہ وقت تھا جب دنیا کو ان کی اشد ضرورت تھی۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ میں دنیا بھر کے مقابلے میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ ملک کے نائب صدر ڈیوڈ مابوزا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر گیتا رام جی کا انتقال ملک کے شعبہ صحت اور دنیا بھر کے ایڈز پروگرام کیلئے ایک دھچکے سے کم نہیں۔

ان کا انتقال ڈربن شہر کے اسپتال میں ہوا جہاں وہ چیف سائنٹفک افسر کے طور پر کام کر رہی تھیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter