جمعیۃ السلام للخدمات الانسانیہ کے زیراھتمام دعوتی پروگرام و دستار بندی حفاظ کرام اختتام پزیر

20 مارچ, 2020

روپندیہی / کئیر خبر
سابقہ روایات کی طرح امسال بھی جمعیۃ السلام للخدمات الانسانیہ کے زیراھتمام معہد ابی بن کعب لتحفیظ القرآن الکریم مریاد پور، روپندیہی میں یک روزہ دعوتی پروگرام بمناسبت دستاربندی حفاظ کرام کا انعقاد عمل میں آ یا ، جس کی صدارت مولانا عبدالمنان سلفی وکیل الجامعہ جامعہ سراج العلوم جھنڈا نگر نیپال نے فرمائی، جبکہ نظامت کے فرائض مولانا عبدالرحیم امینی استاذ جامعہ دارالھدی یوسف پور نے انجام دیئے ۔
پروگرام کا آغاز معہد كے طالب علم عزیزم عبدالرحیم شمشاد احمد كى تلاوتِ كلام پاک سے ہوا، پھر حافظ ممتاز احمد نے حمد باری تعالی اور حافظ محمد وسیم محمد رفیق نے نعت شریف پیش کیا، اس كے بعد صدر جمعیت مولانا شمیم الرحمن اثری نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے معزز مہمانوں اور تمام حاضرین کو خوش آمدید کہا اور اجلاس میں شرکت پر جمعیت کے اراکین اورذمہ داران ومعاونین کی طرف سے خلوص دل سے ان کا شکریہ ادا کیا، اورجمعیت کی دعوتی، تعلیمی، اشاعتی اور سماجی ورفاہی سرگرمیوں کا اجمالی تعارف پیش کیا۔ بعد ازاں طلبا‍‌ء معہد ابی بن کعب لتحفیظ القرآن الکریم نے ترانہ پیش کیا،
اس کے بعد صدر اجلاس شیخ عبد المنان سلفی نیپال نے "عظمت قرآن کریم اور اس مجلس کی فضیلت بتاتے ہوئے حافظ قرآن کے مقام و مرتبہ کو اس انداز سے بیان کیا کہ اکثر لوگوں کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں. اس کے بعد مرکزالتوحید کرشنا نگر کے صدر مولانا عبدالعظیم مدنی نے حافظ قرآن کے مقام و مرتبہ کو بتاتے ہوئے ذکر کیا کہ اب سماج میں آپ کا مقام و مرتبہ بڑھ گیا یے اور قوم آپ کو حافظ جی کہہ کر یاد کرے گی اس لئے آپ لوگوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی یے کہ اپنے آپ کو لوگوں کے سامنے اس انداز سے پیش کریں تاکہ آپ کے تئیں لوگوں کا بھروسہ اچھا ریے.
بعدہ مولانا شمس الدین مدنی حفظہ اللہ نے اپنے تاثراتی کلمات پیش کئے .اس کے بعد مولانا مطیع اللہ مدنی استاذ جامعہ خدیجۃ الکبری للبنات، ومدیرماھنامہ ” نور توحید ” جھنڈانگر نے اپنے تاثراتی کلمات میں تین باتوں کا ذکر کیا پہلی بات غم اور پریشانی جو اس وقت دنیا میں موجود یے چاہے وہ کرونہ وائرس کی شکل میں ہو یا کسی اور شکل میں . دوسری بات خوشی کی یے کہ ہمارے اتنے بچے حافظ قرآن بن کر نکل ریے ہیں. تیسری بات آپ قرآن پڑھ کر اس کے معنی و مطلب کو بھی یاد کرنا چاہیے اور خود اس پر عمل کرتے ہوئے دوسروں کو اس پر عمل کرنے کی تلقین کرنی چاہئے . اس کے بعد مولانا محمد نسيم مدني صدر مرکز السنة ایکلا نے اختصار کے ساتھ اپنا تاثراتی کلمہ پیش کیا اور اپنے پند و نصائح سے نوازا ۔اس کے بعد جامعہ خدیجۃ الکبری للبنات جھنڈا نگر کے مہتمم ڈاکٹر سعید احمد اثری نے اپنے تاثراتی کلمات میں حفظان صحت اور کھانے پینے کے آداب کے تعلق سے بڑی اہم باتیں بتائی.
بعد ازاں معزز مہمانوں کے دست ِمبارک سے معہد كے فارغ ہونے والے( 29) حفاظ کرام کی دستار بندی عمل میں آئی، اور انہیں بیگ، متنوع شرعی کتب اور ملابس کی صورت میں انعامات سے نوازا گیا ۔ اس کے بعد ڈاکٹر سعید احمد اثری کے دعائیہ کلمات کے ساتھ اس مبارک پروگرام کےاختتام کا اعلان کیا گیا۔
پروگرام میں ہند و نیپال کے سیکڑوں علمائے کرام، نامور علمی اور سماجی شخصیات اورقرب وجوار کے سرکردہ افراد کے علاوہ مسلم مرد وخواتین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter