ممتاز عالم دین ومفسر قران ڈاکٹر محمد لقمان سلفی نے سعودی عرب میں داعی اجل کو لبیک کہا

5 مارچ, 2020

ریاض / کئیر خبر

بھارت کے صوبہ بہار کے مشہور دینی ادارہ ’’جامعہ امام ابن تیمیہ، مدینۃ السلام ‘‘ چندن بارہ کے مؤسس، علامہ عبدالعزیز بن باز اسلامک سنٹر ،بہار اور جمعیۃ الامام ابن تیمیۃ التعلیمیۃ الخیریۃ، بہار کے بانی اور نگرانِ اعلیٰ، متعدد کتابوں کے مؤلف،مصنف اور مترجم بالخصوص مشہورو مقبول تفسیرتیسیرالرحمن اور سیرت کے باب میں الصادق الامین اور خود نوشت سوانح کاروان حیات کے مؤلف، جماعت اہل حدیث کے مؤقر،معروف وممتاز اور قابل قدر عالم دین، عالم عرب وعجم کی مقبول شخصیت علامہ ڈاکٹر محمد لقمان سلفی آج طویل علالت کے بعد صبح ساڑھے دس بجے سعودی عرب کی راجدھانی ریاض میں انتقال کر گئے – وہ ہند نژاد سعودی عرب کے شہری تھے- کل بعد نماز جمعہ حرم مکی میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور مکہ مکرمہ میں ہی تدفین عمل میں اے گی.
ان کے انتقال کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی عقیدتمندوں اور تعزیت کرنے والوں کا ہجوم ریاض  اور جامعہ ابن تیمیہ چندن بارہ میں اکٹھا ہونے لگا ہے 
کئیر فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری عبد الصبور ندوی نے ڈاکٹر صاحب کی وفات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہویے کہا کہ ڈاکٹر صاحب رحمہ اللہ عرب دنیا کی  معروف اورمحترم شخصیت  تھے سعودی عرب کے مفتی عام، سلفی دنیا کے عظیم ستون علامہ ابن بازرحمہ اللہ کے معتمد خاص تھے جن کی سرپرستی میں آپ کو علمی کام کرنے کا شرف اوراعزاز حاصل ہے؛ ان کا سانحہ ارتحال ملت کا عظیم خسارہ ہے
کئیر خبر قارئین سے دعائے مغفرت کی درخواست کرتا ہے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter