اروند کجریوال تیسری مرتبہ بنے وزیر اعلیٰ، مفت بجلی پانی پر بولے سی ایم، ماں۔باپ کا پیار بھی تو ہے مفت

16 فروری, 2020

نئی دہلی / ایجنسیاں

دہلی کی ساتویں اسمبلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی (آپ) کی فتح کے ہیرو رہے پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے اتوار کو مسلسل تیسری بار وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیا۔ دہلی کے رام لیلا میدان میں پارٹی کے ہزاروں حامیوں اور بڑی تعداد میں معزز شخصیات کی موجودگی کے درمیان نائب گورنر انل بیجل کیجریوال کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ کیجریوال کے بعد نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، ستیندر جین، گوپال رائے، کیلاش گہلوت، عمران حسین اور راجندر پال گوتم کو بیجل نے وزارت کے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔

کیجریوال نے تیسری بار وزیر اعلی کے عہدہ لینے کے بعد سابق وزیر اعلی آنجہانی شیلا دکشت کے ریکارڈ کی برابری کی۔ آنجہانی دکشت 1998 سے 2013 تک مسلسل تین بار 15 سال تک وزیر اعلی کے عہدہ پر رہیں۔

کیجریوال 2013 میں پہلی بار وزیر اعلی بنے تھے۔ انہوں نے کانگریس کی مدد سے حکومت بنائی تھی لیکن لوک پال کے معاملہ پر اختلافات ہونے کے بعد 49 دنوں میں ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد 2015 میں اسمبلی کے انتخابات میں 70 میں سے 67 نشستیں جیت کر ریکارڈ بنایا۔ اس کے بعد ایک بار پھر 70 میں سے 62 نشستیں جیت کر دہلی کے اقتدار پر قابض ہوئے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter