میں اپنے مخالفین اراکین شوری کو ؛ شوری اجلاس میں شرکت کی دعوت ہرگز نہیں دونگا: عزیز الرحمن ترپٹ

سابق امیر جمعیت و رکن شوری مولانا شمیم ندوی کو گزشتہ تین اجلاس شوری میں مدعو نہ کر کے عبوری ناظم عزیز الرحمن نے ڈکٹیٹر شپ کا ثبوت دیا ہے

20 دسمبر, 2019

کمیاہی ؛ سنسری / کئیر خبر

کل 21 دسمبر کو ضلع سنسری کے کمیاہی میں منعقد ہونے والے شوری اجلاس میں ہنگامے کے آثار دکھائی دے رہے ہیں  مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے شوری اجلاس سے قبل عبوری ناظم عزیز الرحمن ترپٹ نے بعض شوری اراکین سے گفتگو کرتے ہویے متنازعہ بیان دے کر اپنے کو موضوع بحث بنا لیا ہے

شوری کے اراکین نے نام شایع نہ کرنے کی شرط پر کئیر خبر کو بتایا کہ جب عبوری ناظم سے پوچھا گیا کہ کیا تمام عہدیداران اور اراکین شوری کو دعوت دی گئی ہے تو عزیز الرحمن نے کہا کہ اپنے مخالفین اراکین شوری کو چھوڑ کر سب کو دعوت دی گئی  ہے –

شوری کے بعض اراکین نے کہا کہ یہ جمعیت ڈکٹیٹر شپ کی راہ پر چل پڑی ہے جہاں نہ دستور جمعیت کی کسی کو پرواہ ہے اور نہ اخلاقیات کا –

ذرایع کے مطابق سابق امیر جمعیت و رکن شوری مولانا شمیم احمد ندوی کو گزشتہ تین اجلاس شوری میں مدعو نہ کر کے عبوری ناظم عزیز الرحمن نے ڈکٹیٹر شپ کا ثبوت دیا ہے

اسی طرح بعض عہدیداران اور درجنوں اراکین شوری کو دعوت نہ دیکر عبوری ناظم نے کم ظرفی کا ثبوت دیا ہے ذرایع کا کہنا ہے کہ ماضی میں تین سال قبل کٹھمنڈو میں عاملہ کی میٹنگ کے دوران عزیز الرحمن ترپٹ نے 20 مسلح غنڈوں کو بلا کر ڈکٹیٹر شپ کا مظاہرہ کیا تھا =; 

ذرایع کے مطابق اجلاس شوری میں بد عنوانی کا مدعا حاوی رہنے کا امکان ہے

خیال رہے موجودہ کمیٹی کی مدت کارکردگی نو مہینہ قبل ہی ختم ہوچکی ہے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter