ندوة العلماء لکھنؤ کے طلبہ اور پولیس کے ما بین جھڑپ/ جامعہ ملیہ کے مظلوم طلبہ کی حمایت میں مظاھرہ

16 دسمبر, 2019

لکھنو / کئیر خبر
آج دوپہر ممتاز دینی درسگاہ دار العلوم ندوة العلماء لکھنؤ کے طلبہ اور پولیس کے ما بین جھڑپ ہوگئی جب طلبہ جامعہ ملیہ کے مظلوم طلبہ کی حمایت میں مظاھرہ شروع کیا – پولیس نے کنٹرول کرنے کی کوشش کی تو پتھراو کی نوبت آگئی؛ پولیس نے بھی طلبہ پر پتھراو کیا اور انہیں کیمپس کے اندر جانے پر مجبور کردیا – اساتزہ کے سمجھانے پر ندوہ کے طلبہ اپنے ہاسٹل لوٹ گئے-

دوسری جانب جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اساتذہء کرام نے دہلی پولیس کے خلاف، كيب کے خلاف اور طلباء کی حمایت میں ایک ساتھ کھڑے ہو کر اظہارِ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں، تمام اساتذہء کرام نے دہلی پولیس کا یونیورسٹی کے اندر گھس کر زیادتی کی مذمّت کی ہے، جامعہ کے اساتذہء کرام نے طلباء کے ساتھ ہوئی زیادتی اور یونیورسٹی کے نقصان پر دُکھ کا اظہار کیا ہے، اس وقت جامعہ کے اساتذہء کرام اور طلباء ہزاروں کی تعداد میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اندر اور باہر موجود ہیں

اس وقت موجودہ حکومت کے متنازع قانون کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اساتذہء کرام نے منظّم ہو کر قومی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جامعہ کے اساتذہء کرام نے جامعہ کے حق میں اور حمایت میں آواز بلند کرنے پر ملک کی تمام یونیورسٹیوں کے اساتذہء کرام، طلباء اور انصاف پسندوں کا شکریہ ادا کیا ہے،

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter