وزیر داخلہ رام بہادر تھاپا سے ملاقات کر مسلم وفد نے کرشنانگر واقعہ کی منصفانہ جانچ کا مطالبہ کیا

جامعہ خدیجہ کے لڑکیوں کے ہاسٹل پر فسادیوں کے ذریعے کئے گئے حملے پر وزیر داخلہ کا اظہار افسوس

3 نومبر, 2019

کاٹھمانڈو – کئیر خبر 

آج صبح وزیر داخلہ رام بہادر تھاپا کے رہائش گاہ پر سابق   وزیر اقبال احمد شاہ کی قیادت میں ایک مسلم وفد نے 

ملاقات کر کرشنانگر واقعہ کی منصفانہ جانچ کا مطالبہ کیا

وزیر موصوف کو حقیقی صورتحال سے آگاہ کرایا گیا وزیر داخلہ نے محسوس کیا کہ ہمیں اب تک یکطرفہ بریفنگ کی گئی آج سکے کا دوسرا پہلو ان کے سامنے آیا انہوں نے کہا کہ پولیس نے ایک ہی فرقہ کے لوگوں سے کاغذی سمجھوتہ کرکے کوتاہی کی ہے۔ میں اس سلسلے میں ہدایات جاری کرتا ہوں کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہونے پاءے۔ 

وزیر داخلہ نے لڑکیوں کے ہاسٹل پر فسادیوں کے ذریعے حملہ اور توڑ پھوڑ کے واقعہ کی سخت مذمت کی ہے

وفد کے ذریعے دئے گئے میمورنڈم میں اصل مسلح فسادیوں سونو مودنوال اور پرمود پانڈے کے خلاف ایکشن نہ لئے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وفد میں کئیر فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری عبد الصبور ندوی حج کمیٹی کے صدر شمشیر علی میاں؛ آل نیپال مسلم سنگھٹن کے سربراہ سراج فاروقی وغیرہ شامل تھے 

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter