مرکز ام حبیبہ لتحفيظ القرآن الكريم للبنات كا مسابقہ حفظ قرآن و ادعیہ مأثورہ اختتام پذیر

هارون فيضي / نيبال

17 اکتوبر, 2019
مرکز ام حبیبہ رضی اللہ عنہا لتحفيظ القرآن الكريم للبنات لمبنی سنسکرت نگر پالیکا وارڈ نمبر 7 پچھم شیوگڑھیا روپندیہی نیپال میں  زیر تعلیم طالبات کو قرآن کریم اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے ثابت ماثور دعاؤں کو حفظ کرانے اور اس پر عمل کرنےکے لئے مسابقہ کا انعقاد کیا گیا ، یہ مسابقہ دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا پہلے گروپ میں مدرسہ دار التوحید کی درجہ دوم و سوم کی کل 34  طلبہ و طالبات شریک ہوئیں،  12:30 تک پہلی نشست ختم ہو گئی ، اس نشست میں شیخ ضیاء الدین ریاضی چند لمحات اور مولانا عبداللہ صاحب مدرسہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ پرسا چوک لمبنی شام تک حکم کے فرائض انجام دیتے رہے۔  جب کہ دوسری گروپ میں مرکز ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کی 20 طالبات نے بڑی محنتوں کے ساتھ حصہ لیا اور بعد نماز ظہر سے لے کر 3:30 بجے تک جاری رہا اور سب نے خوب بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔  علی الفور نتائج کا اعلان اور تقسیم انعامات کا کام انجام پایا ، انعامات بدست مولانا حقیق اللہ مدنی تقسیم کے گئے، جملہ مشارکین و مشاركات کو کتاب ” دعائیں ” ڈاکٹر بدر الزمان محمد شفیع نیپالی اور کچھ نقدی انعام  بھی دیئے گئے ۔
فرسٹ گروپ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے نام بالترتيب یہ ہیں 
1۔ اشفاق عالم بن ابو سعی ۔ پہلی پوزیشن۔ کتاب مع 500 نقد انعام 
2۔ عامر حسین بن اکمل حسین ، دوسری پوزیشن،  کتاب مع 400 نقد انعام 
3۔ نادیہ خاتون بنت ولی اللہ  ، تیسری پوزیشن  ، کتاب مع 300 نقد انعام 
4۔ آسیہ خاتون بنت تبارک علی ، چوتھی پوزیشن  ، کتاب مع 200 نقد انعام 
5۔ محمد ہاشم بن خلیل اللہ ، پانچویں پوزیشن،  کتاب مع 100 نقد انعام 
سیکنڈ گروپ میں کامیاب ہونے والی طالبات کے اسماء یہ ہیں 
1۔ مومنہ خاتون بنت ابو سعی  ، پہلی پوزیشن، کتاب مع 500 نقد انعام 
2۔ عابدہ خاتون بنت محمد اسلام،  دوسری پوزیشن  ، کتاب مع 400 نقد انعام 
3۔ علیم النساء بنت سہراب علی،  تیسری پوزیشن،  کتاب مع 300 نقد انعام 
4۔ نغمہ خاتون بنت عبدالمقیم  ، چوتھی پوزیشن،  کتاب مع 200 نقد انعام 
5۔ ساجدہ خاتون بنت شہاب الدین  ، پانچویں پوزیشن  ، کتاب مع 100 نقد انعام 
سد علمی مسابقے میں حکم کے فرائض انجام دینے کے لیے شیخ ضیاء الدین ریاضی ناظم مرکز التعلیم والدعوة الاسلامیہ تنہوا لمبنی ، شیخ حقیق اللہ مدنی استاد کلیة فاطمة الزھراء للبنات بھنگہیا اور ابو عبدالبر عبدالحی السلفی کو مدعو کیا گیا تھا۔ 
  مسابقے میں شریک طلبہ و طالبات بہترین کارکردگی دیکھ کر بے حد دلی خوشی ہوئی ، مسابقہ کے آغاز سے لے کر اختتام تک مرکز اور مدرسہ کے اساتذہ  طلبہ و طالبات کے علاوہ ان کے گارجین و سرپرست حضرات  اور گاؤں اور قرب و جوار کے معمر و بزرگ ہستیاں بھی موجود رہیں اور مسابقہ سے بھر پور مستفید ہوتے رہے 
اس طرح کے مسابقوں میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات پر اساتذہ کرام کو سخت محنت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے وہ اس طرح کہ قرآن مجید کی  سورتوں ، ادعیہ و اذکار نبوی یا کسی بھی کتاب کی عبارات کو حفظ کرانے سے قبل الفاظ کی صحیح ادائیگی مع حرکات پر خصوصی توجہ دیں اور دوبار سہ بار بچوں کو . شیخ تبارک سلفی بنی مرکز ام حبیبہ   نے  اس پروگرام کو ترتیب دیا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بچوں کی تربیت اور مذاکرہ مسابقہ جیسی اہم چیز کی جانب رغبت دلائیرٹوائیں یہاں تک کہ اسے اچھی طرح ادا کر سکیں 
اس ادارہ کی مادی و معنوی ترقی میں ہر ممکن تعاون ہم سب کی ذمہ داری ہے اللہ تعالی اسے قوم و ملت کے لیے مفید بنائے آمین

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter