سعودی عرب: فائیو سٹار ہوٹلوں میں شیشہ فراہم کرنے کی سالانہ فیس ایک لاکھ ریال مقرر

12 اکتوبر, 2019

 سعودی عرب میں وزارت بلدیات و دیہی امور نے فائیو سٹار ہوٹلوں میں شیشہ فراہم کرنے کی فیس ایک لاکھ ریال سالانہ مقرر کر دی۔کیفے ، ریستورانوں میں شیشے کیلئے نئی قیمت متعارف کرائی جائیگی۔ نئے نظام کے تحت بننے والے بل پر سو فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ وزارت نے کہا ہے کہ ریاض، مکہ ، مدینہ، طائف الباحہ جدہ ، دمام اور الخبر کے فائیو سٹار ہوٹل اپنے گاہکوں کو شیشہ فراہم کرسکتے ہیں اس کے لیے ضوابط کی پابندی ضروری ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ اس نے چھوٹے شہروں کے حوالے سے مختلف کیٹیگریز رکھی ہیں جن کے لیے سالانہ فیس 10ہزار ریال مقرر کی گئی ہے۔ فور سٹار ہوٹلوں کے کیفے اور ریستوران اگر شیشہ فراہم کریں تو ان کے لیے فیس 50 ہزار ریال ہوگی جبکہ عام درجے کے کیفے ٹیریاز کے لیے فیس5 ہزار ریال مقرر کی گئی ہے۔ وزارت کا کہناہے کہ عام کیفے ٹیریا جو ہوٹلوں کے احاطے سے باہر ہوں ان کے لیے بھی مختلف کیٹیگریز متعارف کرائی گئی ہیں جن کی فیسیں پانچ ہزار ریال سے لیکر 30 ہزار ریال تک رکھی گئی ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter