امریکی فوجی کا قتل کوئی اچھا خیال نہیں,افغان طالبان جانتے ہیں کہ انہوں نے بڑی غلطی کی ہے:ٹرمپ

15 ستمبر, 2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان جانتے ہیں کہ انہوں نے بڑی غلطی کی ہے اور اب ان کی سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ مذاکرات کیسے بحال کیے جائیں؟ امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امریکی فوجی سمیت 12 افراد کا قتل کوئی اچھا خیال نہیں تھا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ مذاکرات کے لیے زیادہ بہتر راستے موجود ہیں۔امریکی صدر نے یہ پیغام ایک ایسے وقت میں جاری کیا ہے کہ جب 28ستمبر کو طے شدہ پروگرام کے تحت افغانستان میں صدارتی انتخابات ہونے ہیں۔ یہ انتخابات ماضی میں دو مرتبہ ملتوی ہو چکے ہیں۔عالمی سیاسی مبصرین کے مطابق افغان طالبان چونکہ ان صدارتی انتخابات کو تسلیم نہیں کرتے ہیں اس لیے ان کی ان میں کوئی دلچسپی نہیں ہے جب کہ موجودہ افغان صدر اشرف غنی کی حتی الامکان کوشش ہوگی کہ وہ ایک مرتبہ پھر صدر منتخب ہوجائیں تاکہ آئندہ پانچ سال مزید ان کا اقتدار برقراررہے۔افغان حکومت کی جانب سے اس بات کا واضح عندیہ دیا جا چکا ہے کہ پہلے صدارتی انتخابات ہوں گے اس کے بعد امن معاہدے پر بات چیت کی جائے گی۔افغان طالبان سے جاری مذاکراتی عمل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ازخود ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ افغان طالبان نے اسی ضمن میں گزشتہ دنوں روس کا دورہ کیا ہے جہاں امن مذاکرات کے حوالے سے ان کی گفتگو ہوئی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter