امریکا : کویت کے امیر طبی معائنے کے بعد ہسپتال سے فارغ

13 ستمبر, 2019

کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح امریکا میں ایک ہسپتال میں طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد وہاں سے فارغ کر دیے گئے ہیں۔ معائنے کے سلسلے میں تمام ٹیسٹوں کی رپورٹیں اطمینان بخش رہیں۔ یہ بات کویت کے امیر کے دفتری امور کے وزیر شیخ علی جراح الصباح نے بتائی۔

کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "كونا” نے اتوار کے روز بتایا تھا کہ ہسپتال میں طبی معائنے کی غرض سے داخل ہونے کے باعث امیر کویت کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مقررہ ملاقات ملتوی کر دی گئی۔ ملاقات کی تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

اس سے وائٹ ہاؤس کی خاتون ترجمان اسٹیفنی گریشم نے اگست میں اعلان کیا تھا کہ امریکی صدر 12 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں امیر کویت کا استقبال کریں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ملاقات کے دوران دونوں سربراہان کے بیچ علاقائی صورت حال، دوطرفہ سیکورٹی تعاون اور دہشت گردی کے انسداد کے موضوعات زیر بحث آنے کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے ستمبر 2017 اور ستمبر 2018 میں واشنگٹن میں امیر کویت سے ملاقاتیں کی تھیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter