سعودی عرب، اقامہ مدت ختم ہونے پر غیر ملکی طلبہ و طالبات کو رعایت

12 ستمبر, 2019

ریاض ۔ 12 ستمبر  سعودی وزارت تعلیم و تربیت نے ملک بھر میں مقامی، نجی اور غیر ملکی سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ملکی طلبہ و طالبات جن کے اقاموں کی مدت ختم ہو چکی ہے انہیں رواں تعلیمی سال کے اختتام تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت ہے۔ سعودی وزارت کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر امتحانات و داخلہ ایمن الرکبان نے میڈیا کو بتایا کہ ریاض میں تمام سکولوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہے کہ اقامہ مدت کی بنیاد پر کسی طالب علم کو سال کے اختتام تک سکول سے نہ نکالا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت تعلیم کی جانب سے واضح ہدایات ہیں جو تمام سکولوں پر لاگو ہوتی ہیں۔ ہدایات میں مزید کہا گیا ہے وہ طلبہ و طالبات جن کے پاس شناختی دستاویزات موجود ہیں اور وہ سکول میں زیر تعلیم ہیں مگران کے اقاموں کی مدت ختم ہو چکی ہے انہیں تعلیم جاری رکھنے کی اجازت ہے۔ اس ضمن میں وزٹ ویزے پر میں مقیم شامی اور یمنی طلبہ کے لئے خصوصی رعایت کی گئی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter