برطانیہ، اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر حل کرے، قرارداد منظور

12 ستمبر, 2019

لیڈز: برطانوی شہر لیڈز کے سٹی کونسل اجلاس میں قرارداد منظور کرلی گئی جس میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے برطانیہ اور اقوام متحدہ سے مل کر کام کرنے کا مطالبہ ہے۔تفصیلات کے مطابق لیڈز سٹی کونسل میں پاس ہونے والے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت برطانیہ اور اقوام متحدہ مل کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیےکردار ادا کرے۔

قرارداد کا متن ہے کہ اقوام متحدہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کروائے، کشمیریوں کو حق خودارادیت دلواکر مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کروایا جائے۔ قرارداد کونسل لیڈر جوڈیتھ بلیک نے پیش کی۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال جولائی میں پاکستانی نژاد لارڈ قربان حسین کا کہنا تھا کہ اگر برطانیہ ثالث بنے تو مسئلہ کشمیر حل ہوسکتا ہے، مسئلہ کشمیر سنگین ہے۔

جولائی میں برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احد نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس کا مطالبہ کیا تھا۔ برطانیہ کی کاؤنٹی ساؤتھ یارکشائر کے علاقے روتھرہیم میں برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد نے کہا تھا کہ برطانیہ بھی اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس کے لیے کردار ادا کرے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ زمبابوے کی طرز پر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس منعقد کی جائے،۔ تاکہ اہم مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter