فلاحی ادارے کو خراب نمک بیچنے پر دو بھارتی بزنس مین گرفتار

1 اگست, 2019

دُبئی پولیس نے ایک بھارتی بزنس مین اور اس کے ہم وطن سیلز مین کو جعلسازی اور رشوت کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔عدالت میں استغاثہ کی جانب سے دونوں ملزمان پر فلاحی کاموں میں پیش پیش ایک اماراتی بزنس مین کو زائد المیعاد نمک بیچنے اور ریڈ کریسنٹ کے ایک اہلکار کو اس نمک کو انسانی صحت کے لیے موزوں قرار دینے کی رپورٹ اوکے کرنے کے بدلے رشوت کی آفر کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 40 سالہ بھارتی بزنس مین نے اپنے ایک ہم وطن کے ساتھ مل کر کمرشل کمپنی بنائی تھی۔ ایک اماراتی نے جو فلاحی کاموں میں پیش پیش تھا، اس نے ان سے نمک خریدنے کے لیے رابطہ کیا۔ بھارتی بزنس مین نے تین ہزار درہم کی رقم کے عوض اماراتی کواپنے پاس رکھا نمک بیچنے کی آفر کی جو فلاحی مقاصد کے لیے استعمال ہونا تھا ۔

بھارتی بزنس مین نے اماراتی شخص کو یہ نہ بتایا کہ جو نمک وہ بیچنے جا رہا ہے، وہ دراصل زائد المیعاد ہونے کے باعث صحت کے لیے موزوں نہیں ہے۔

تاہم اماراتی شخص نے یہ شرط رکھی کہ وہ نمک اسی صورت میں خریدے گا اگر ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی جانب سے اس نمک کو صحت کے لیے ٹھیک قرار دے دیا جائے۔ بھارتی بزنس مین نے اس بات پر ہامی بھری لی۔ مگر ریڈ کریسنٹ کے ایک اہلکار سے رابطہ کر لیا کہ اگر اُس کی جانب سے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے نمک کی رپورٹ اوکے کر دی جائے تو وہ بدلے میں اُسے رشوت کے طور پر تین ہزار درہم دے گا۔اس اہلکار نے اماراتی کو بھارتی بزنس مین کی جعلسازی سے آگاہ کر دیا۔کیونکہ اماراتی شخص پہلے بھی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو مختلف مواقع پر 80 لاکھ درہم کا سامان اور رقم بطور عطیہ دے چکا تھا۔ جونہی بھارتی بزنس مین نمک لے کر جبلِ علی میں واقع ریڈ کریسنٹ کے گودام پر پہنچا تو وہاں پہلے سے موجود پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ نمک کو دیکھ کر پتا چلا کہ یہ گرمی کی وجہ سے بہت عرصہ پہلے ہی زائد المیعاد ہو چکا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter