سعودیہ کی الحرمین ایکسپریس دُنیا کی 15ویں تیز ترین ٹرین قرار دے دی گئی

1 اگست, 2019

ریاض- بین الاقوامی شہرت کے حاملامریکی جریدے ’فوربز‘ کی جانب سے دُنیا کی 15 تیز رفتار والی ٹرینوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں سعودیہ کی مشہور الحرمین ٹرین بھی شامل ہے۔ اس فہرست میں مکّہ معظمہ کو مدینہ منورہ سے ملانے والی حرمین ایکسپریس کو 15واں نمبر دیا گیا ہے۔ اس ٹرین کی کم از کم رفتار 174کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ زیادہ سے زیادہ رفتار 300کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔اس برق رفتار ٹرین کے 450 کلومیٹر طویل رُوٹ پر کل پانچ اسٹیشنز ہیں جن میں سے ایک اسٹیشن مکہ اوردُوسرا مدینہ کا ہے جبکہ تیسرا شاہ عبداللہ اکنامک سٹی رابغ، چوتھا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ جدہ اور پانچواں جدہ شہر کے السلیمانیہ محلّے سے ملحق ہ

اس منصوبے پر 63 ارب ریال کی لاگت آئی جس کے ذریعے سالانہ 6 کروڑ افراد سفر کر سکتے ہیں۔

فوربز کی رپورٹ کے مطابق چین کی ٹرین دنیا کی تیز رفتار 15 ٹرینوں میں سرِفہرست ہے۔ اس کی فی گھنٹہ رفتار 317 کلومیٹر ہے جو دارالحکومت بیجنگ کو نانجینگ سے ملاتی ہے۔ دنیا بھر میں دوسری تیز رفتار ٹرین اٹلی کی ہے یہ میلان شہر کوریگیو امیلیا سے جوڑتی ہے اور اس کی فی گھنٹہ رفتار 272 کلو میٹر ہے۔دنیا کی تیسری تیز رفتار ٹرین فرانس کی ہے، یہ شامبین ارڈن شہر کو لورین سے ملاتی ہے اور اس کی فی گھنٹہ رفتار 271 کلومیٹر ہے۔جاپان کی ٹرین (267 کلو میٹر) چوتھے، سپین (259 کلو میٹر) پانچویں، تائیوان (256 کلومیٹر) چھٹے، جرمن (238 کلومیٹر) ساتویں، مراکش (232 کلومیٹر) آٹھویں، بیلجیئم اور فرانس کو ملانے والی انٹرنیشنل ٹرین (229 کلومیٹر) نویں، جنوبی کوریا (222 کلومیٹر) دسویں، ترکی (208 کلو میٹر) گیارہویں، روس (201 کلومیٹر) بارہویں، برطانوی ٹرین (179 کلومیٹر) تیرھویں اور آسٹریا کی ٹرین (176 کلومیٹر) چودھویں نمبر پر ہے۔جبکہ سعودی عرب کی مکہ اور مدینہ کو ملانے والی الحرمین ٹرین اس فہرست میں پندرہویں نمبر پر ہے۔ اس ٹرین کی رفتار 174 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter