مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حاجیوں کےلئے فائیو جی سروس کا افتتاح

1 اگست, 2019

مکہ المکرمہ۔ یکم اگست (اے پی پی) گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے عازمین حج کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کےلئے فائیو جی سروس کا افتتاح کر دیا۔امسال حج مقامات مکہ مکرمہ ، منیٰ ، مزدلفہ اور عرفات میں مختلف ممالک کے حجاج اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے۔

فائیو جی کی سہولت ”سمارٹ حج“پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد حاجیوں کو ڈیجیٹل سروسز پیش کرنے والی ایپل یکیشنز کی مدد سے منفرد خدمات فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر گورنر مکہ المکرمہ نے کہا کہ مکہ مکرمہ سمارٹ ریجن کی جانب پہلا قدم ہے۔ یہ میری زندگی کا انتہائی اہم دن ہے جس پر میں بے حد خوش ہوں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter