مسجد حرام میں حج کے دوران صفائی کے لئے 4 ہزارافراد پر مشتمل اضافی عملہ تعینات

1 اگست, 2019

مکہ مکرمہ – الحرمین الشریفین کے جنرل سروسز امور کے ادارے کی طرف سے حج انتظامات کے تحت رواں سال 1440ھ کے موسم حج پر مسجد حرام میں 4 ہزار افراد پر مشتمل صفائی کا اضافی عملہ تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مسجد حرام کے جنرل سروسز امور کے ڈائریکٹر محمد الجابری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ان کے ادارے نے مسجد حرام کی صفائی اور طہارت کو یقینی بنانے کے لیے چار ہزار افراد پر مشتمل اضافی عملہ تیار کیا ہے جو حج کے ایام میں مسجد میں صفائی کے انتظامات کو یقین بنائے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter